مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری داخلہ اعظم سلیمان خان نے صوبے کے مختلف شہروں میں یکم رمضان کو دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے پاکستان میں رمضان کی پہلی تاریخ کل جمعہ کو ہوگی۔ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد یکم رمضان کو پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کرسکتے ہیں۔ جس کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کے علاوہ ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے کے مختلف شہروں میں یکم رمضان کو دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے پاکستان میں رمضان کی پہلی تاریخ کل جمعہ کو ہوگی۔
News ID 1855935
آپ کا تبصرہ